اسلام آبادمیں دفعہ 144میں30اپریل تک کی توسیع ، نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 میں 30 اپریل تک کی توسیع کردگئی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 میں 30 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی، اسلام آباد انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے مطابق تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالزاور ریسٹورینٹ بند رہیں گے۔
اسلام آباد میں ہرطرح کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی قائم رہے گی ،تعلیمی ادارے، شادی ہالز اور مارکیٹیں30 اپریل تک بند رہیں گی۔
دفعہ144 کے دوران اہم سرکاری دفاتر،مینوفیکچرنگ صنعتیں کھلی رہیں گی،احساس کفالت سینٹرز کھلے رہیں گے، کھانے پینے کی اشیاء کی دوکانیں، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔