'وزیرِ اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے'
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان- فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ قیامِ امن کی کوششوں کے باعث ان کے بیانات کو عالمی لیڈران اور ادارے سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل کے بعد G-20 ممالک نےقرضوں کے ریلیف پر کام شروع کر دیا ہے۔اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر غریب ممالک کو بھی ریلیف ملے گا۔ امن پر کام کرنے کی بدولت عمران خان کو مسلم مین آف دی ورلڈ کا خطاب دیا جانا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا عالمی برادری میں وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا براہِ راست فائدہ پاکستان اور پاکستانیوں کو ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کی تعریف میں کئی بین الاقوامی لیڈران اور کھلاڑی پیش پیش تھے۔ قوی امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد کورونا کے خلاف جنگ جیتے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔