'کورونا وباء سے متاثرہ افراد کےلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ہے'
فائل فوٹومعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈینینس عوام کومہنگائی سے بچانے کےلئے وزیراعظم کےعزم کا واضح اظہارہے۔ذخیرہ اندوزی پر3 سال قید اورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وباء سے متاثرہ افراد کےلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصرکوآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈینینس کے ذریعے منافع خوروں کوسزا دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی پر3 سال قید اورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10فیصد بطورانعام پائیں اورغریبوں کی دعائیں بھی لیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔