'قوم نےہرمشکل کاثابت قدمی سے مقابلہ کیا'

شائع 22 اپريل 2020 10:31am
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں قوم نےہرمشکل کاثابت قدمی سےمقابلہ کیا ۔امید ہے موجودہ صورتحال میں بھی قوم ملکراس مشن کو کامیاب بنائے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے ممبراسمبلی جنید اکبر، صالح محمد اور سینٹرفیصل جاوید نے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے  اپنے حلقے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔ امید  ہے پوری قوم ملکر اس مشن کو بھی کامیاب بنائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے بھی ملاقات کی اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی عمل کو رواں رکھنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کےلئے جامع ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں جن پر عمل درآمد یقینی بنانا حکومت اور صنعت کاروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صنعتی  عمل اور کاروباری سرگرمیوں کی روانی کا مقصد مزدور اور سفید پوش عوام کی معاشی مشکلات میں کمی لانا ہے۔