'کورونا عالمی جنگ ہے، اس پرسیاست افسوسناک ہے'

شائع 23 اپريل 2020 02:18pm
فائل فوٹو

ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر شہبازگل کاکہناہے کہ سندھ حکومت کوروناکےمعاملے پرسیاست کررہی ہے۔کورونا عالمی جنگ ہے، اس پرسیاست افسوسناک ہے۔

 چیئر پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔لاک ڈاؤن میں توسیع عوام کےلئے تکلیف کاباعث بنے گی۔کورونا سے بچاتے بچاتےعوام کو غربت سےنہیں مارسکتے۔