'کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا'

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2020 05:06pm

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا۔ بیشتر ممالک میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔کچھ مقامات پر وائرس دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈراس نے تیزی سے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا اور لاک ڈاؤن میں نرمی خطرناک قرار دے دی۔

جبکہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس صحت عامہ کی ایمرجنسی سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک معاشی اور انسانی بحران ہے جو تیزی سے انسانی حقوق کا بحران بن رہا ہے۔