پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ ذخیرہ کرنے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کہ بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور مصنوعی مہنگامی پیدا کرنے کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
عثمان بزدار نے حکم دیا کہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،عوام کےحقوق کےتحفظ کیلئےذخیرہ اندوزمافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔