سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شائع 28 اپريل 2020 08:25am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کے عہدے کا حلف اٹھالیا،صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

سینیٹر شبلی فراز کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی، جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،وفاقی وزراء اوردیگر اعلی حکام بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا عہدہ سنبھال لیا،صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ان سے حلف لیا۔