وزیر اعظم کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات، کوروناریلیف فنڈ کی تقسیم پر تبادلہ خیال
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اورپی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ جس میں کورونا ریلیف فنڈ کی تقسیم پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اورتخفیف غربت ڈاکٹرثانیہ نشترنے ملاقات کی ۔ جس میں غریب گھرانوں اورضرورت مند افراد کے حوالے سے کورونا ریلیف فنڈ کے استعمال کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اس سے پہلےوزیرسیفران صاحبزادہ محبوب سلطان کےساتھ ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ،محمد امیر سلطان،غلام محمد لالی اور ریاض فتیانہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور وزیرِاعظم کو احساس پروگرام کے تحت اپنے حلقوں میں شفاف طریقے سے مالی امداد کی تقسیم سے آگاہ کیا۔
ممبران نے وزیراعظم سےفیصل آباد اورجھنگ میں سمال انڈسٹریز کو کھولنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔