وزیراعظم کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2020 07:40am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے موجودہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قواعد و ضوابط پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔

 وزیرِاعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پرعملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

 وزیراعظم آفس  کے مطابق نئے قواعد تمام وزارتوں کوبھیجے جائیں تاکہ ان قواعد کے مطابق کاروائی کا آغاز کیا جائے، تمام کیڈر کے انتظامی سربراہان کو نئے قواعد کے رول 6 کے مطابق فہرستیں ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، فہرستوں کی روشنی میں سرکاری ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔