ضلع خیبر میں کنویں میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6مزدور جا ں بحق

اپ ڈیٹ 12 جون 2020 10:55am
فائل فوٹو

پشاور:ضلع خیبر کے علاقے جمرودمیں کنویں میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ 2بے ہوش ہوگئے ہیں۔

 ریسکیو 1122کے مطابق خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ ولو میلہ میں کنویں کام کرنے والے 6 مزدور جنریٹر گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2مزدوروں کو ریسکیو عملہ نے کنویں سے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں جمرود اسپتال منتقل کردیا۔

 بے ہوش ہونے والے دونوں مزدوروں کی طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ جمرود پولیس اہلکار اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی کاروائی میں مصروف ہیں۔