Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دنیابھرمیں کوروناوائرس سےاموات4لاکھ 35ہزارسے تجاوز

فائل فوٹو بیجنگ ،تہران:دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےہلاکتوں اور...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:04pm
فائل فوٹو

بیجنگ ،تہران:دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےہلاکتوں اور کیسز میں اضافے کاسلسلہ نہ تھم سکا ،مجموعی اموات 4لاکھ 35ہزارسے تجاوزکرگئیں جبکہ کیسزکی تعداد 79لاکھ 90ہزار 151تک پہنچ گئے۔

مختلف ممالک میں کوروناکےوارتیزہوگئے،چین میں کوروناوائرس پھر سے سر اُٹھانےلگا،دارالحکومت بیجنگ میں 49نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

وائرس پھیلنےکےپیش نظر ایک مارکیٹ اوردیگرعلاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ۔

ایران میں بھی کورونا وائرس سے ایک بار پھر اموات اور کیسزبڑھنےلگے،حکام کےمطابق 2ماہ بعد ایک دن میں ہی 2ہزار 400سےزائد نئےکیسزاور187اموات ریکارڈ کی گئیں۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور قواعد وضوابط پرعملدرآمد نہ ہونےپر صدرحسن روحانی نےپھرلاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

برازیل میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 43ہزار اورکیسزساڑھے 8لاکھ تک پہنچ گئے  ۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 17ہزار 800سےزائد اموات اورکیسز 21لاکھ سے تجاوز کرگئے۔

اس کے علاوہ کورونا سے برطانیہ میں تقریبا41ہزار 700اموات اور کیسز 2لاکھ 95ہزار تک پہنچ گئے جبکہ روس میں 5لاکھ اور بھارت میں 3لاکھ سے زائدکیسزرپورٹ ہوئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div