Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات 12بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 10:56am
فائل فوٹو

لاہور:کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات 12بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر آج رات 12بجے سے عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود شہری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے نظر نہیں آتے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرائے ،احتیاطی تدابیر پر عمل سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بیکری، دودھ دہی، سبزی اور گوشت  کی دکانیں صبح 9بجے سے شام 7بجے تک جبکہ میڈیکل اسٹور 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div