Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم کو ڈاکٹر عمران فاروق کا قاتل قرار دیدیا

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے بانی ایم کیو ایم پر کڑی...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 07:58pm
سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال-فائل فوٹو

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے بانی ایم کیو ایم پر کڑی تنقیدکرتے ہوئےکہابانی ایم کیوایم نےعمران فاروق کو قتل کروایا۔بانی ایم کیوایم کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔بانی ایم کیوایم کے دوبارہ فعال ہونے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے ایک بار پھر ایم کیو ایم لندن اورایم کیو ایم  پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کو ڈاکٹر عمران فاروق کا قاتل قرار دے دیا۔

انہوں نے کہابانی ایم کیوایم را کا ایجنٹ ہے،شواہد سامنے آچکے۔بانی ایم کیوایم کے دوبارہ فعال ہونے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کو بھی بانی ایم کیو ایم کی باقیات قرار دیا۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا بانی ایم کیو ایم نے سندھودیش کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔رینجرز پر حملوں کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کسی ماں نے اپنا بچہ قاتل پیدا نہیں کیا،بانی ایم کیوایم نے کارکنوں کو قاتل بنایا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div