پاکستانی اداکارہ سنگیتاکی حالت تشویشناک

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2016 07:48am

sangeeta

لاہور:پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارہ سنگیتا کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی ا سپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی،طبیعت کی نا سازی کے باعث انہیں فوراً لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ سنگیتا کا شوگر لیول اچانک کم ہوگیا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔