میرا کا شرمین عبید سے جنگ لڑنے کا اعلان

شائع 16 مارچ 2016 07:31am

meeraa00000000000000000

لاہور:پاکستانی اداکارہ میرا آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا بیان دیتی رہتی ہیں جس کے باعث میڈیا کی توجہ ان کی جانب مرکوز ہو جاتی ہے،اس بار بھی انہوں نے اپنی آنے والی فلم ہوٹل کی نمائش وزیر اعظم ہاﺅس میں کرنے کی انوکھی خواہش کااظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے شرمین عبید کی فلم کی طرح میری فلم ہوٹل کی نمائش بھی وزیراعظم ہاﺅس میں ہو،اور وزیراعظم سمیت تمام ممبران قومی اسمبلی میری فلم دیکھیں۔

اداکارہ کا اس حو الے سے کہنا تھا کہ میری فلم بچوں کی پیدائش سے پہلے قتل جیسے حساس موضوع پر بنائی گئی ہے،فلم میں میں نے ایک ماں کا کردار ادا کیا ہے، فلم ہوٹل بھارت کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دی ہے اور ان کیلئے ایک پیغام دیا ہے جس میں انہوں نے کھلاڑیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پاکستانی سینما کو سپورٹ کریں۔