عامرکے چہرے کو یہ کون چھو کرگزرگیا؟
نئی دہلی:بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان بہترین اداکاری کے ساتھ اپنے نرم رویے کے باعث لوگوں میں بے انتہا مقبول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے ایک شو کے دوران عامر خان نے ایک نابینا لڑکی کی خواہش پوری کردی ،لڑکی نے عامر سے ان کی فلم فنا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی فلم میں نا بینا لڑکی کے ساتھ محبت کی اگر حقیقت میں کوئی نابینا لڑکی آپ کے چہرے کو اُسی طرح چھونا چاہے جس طرح کاجول نے چھوا تھا تو آپ اس کی اجازت دیں گے؟
عامر نے لڑکی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میرے چہرے کو چھونا چاہتی ہیں تو مجھے بالکل بھی اعتراض نہیں ہوگا۔
عامر خان کا یہ کہنا تھا کہ شو انتظامیہ نے فوراً لڑکی کو اسٹیج پر پہنچایا اور لڑکی نے عامر کے چہرے کو چھو کر اپنی خواہش پوری کی ،بعد ازاں عامر نے ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔