کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہورہی ہے،کورکمانڈر
کراچی:کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ایک قابل فخر ادارہ ہے، کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے اے ایس ایف کی پاسنگ ایوٴٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اے ایس ایف کا ہر عمل اس ادارے کی پہچان بنے گا، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس ہر دم مستعد ہوشیار اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ابھی اور آگے بڑھنا ہے حاصل کردہ اہداف کو مزید مستحکم کرنا ہے، کور کمانڈر کراچی نے اے ایس ایف کی 45ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی کامیاب تکمیل اور 20 ویں آفیسربیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پر مبارکباد پیش کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔