فیصلہ آیا تومشرف نےمکےدکھائےاور باہرچلےگئے،خورشید شاہ

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2016 06:02am

khurshed-ho-ja

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب کورٹ کا فیصلہ آیا تو بیمار مشرف نے آکسیجن نکالی، دومکے دکھائے اورباہر چلے گئے، جس طرح گئے ہیں لگتا ہے کہ بس گئے، خورشید شاہ کہتے ہیں نوازشریف نے اپنی تکلیفیں بھلا دیں تو ہمیں بھی کیا اعتراض، میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ای سی ایل سے مشرف کا نام نکلا تو انہوں نے فورا اپنی آکسیجن ہٹائی دو مکے دکھاکرباہر چلے گئے۔ مشرف جسطرح گئے ہیں واپس نہیں آئیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مشرف کیخلاف مقدمہ 12 اکتوبر کے اقدام پر بنتا ہے مگر حکومت نے 3 نومبر کی ایمرجنسی پر آرٹیکل6 کا مقدمہ دائر کیا، اب اگر حکوت راضی ہے تو ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے سعد رفیق کہ اس بیان پر کہ مشرف حکومت کے گلے کا کانٹا بنے ہوئے تھے، کہا کہ گلے کاکانٹا زخم چھوڑ گیا ہے،دیکھنا ہوگا کہ حکومت اب کونسی اینٹی بائیوٹک استعمال کرتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف تو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بھی نامزد ہیں حکومت انہیں اس کیس میں کیسے واپس لائی گی۔