گھوٹکی میں پولیس آپریشن کےدوران فائرنگ،3 افراد جاں بحق
گھوٹکی :گھوٹکی میں ٹھل کے قریب بچی کی بازیابی کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔پو لیس کارروائی میں دو اغوا کار مارے گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔
گھوٹکی میں ٹھل بائی پاس کے قریب ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی بچی کی بازیابی کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، دوطرفہ فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔
شدید فائرنگ کی زد میں آکر بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے اور پولیس فائرنگ کرنے والے ملزمان کو تلاش کررہی ہے ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔