لاہور :زراعت کی ترقی کیلئے فنڈ بڑھانے کا اعلان
لاہور :وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی فی ایکٹر پیداوار بڑھانے اور کاشتکار کی خوشحالی کیلئے آئندہ دو سال میں زراعت کی ترقی کیلئے ایک سو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
لاہور میں کسان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوری صلاحیت بڑھانے کیلئے کسانوں کو زرعی ادویات، کھاد اور بیج پر سبسڈی بھی دی جائے گی۔
وزیر اعلٰی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمینٹ کی کوتاہیوں کی وجہ سے کاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ نہیں کر سکے۔ ایک زرعی ملک ہونے اور بہتر نہری نظام کے باوجود شعبہ زراعت سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک بھی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے بڑھ کر چین توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ توانائی کے تمام میگا پروجیکٹس سی پیک منصوبے کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں جن کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔