کراچی:باپ کو قتل کرنے والی بیٹی گرفتار

شائع 20 مارچ 2016 06:27am

arest

کراچی:کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کو قتل کرنے والی بیٹی اور دیگر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے رات گئے کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس نے باپ کو قتل کرنے والی بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ نے دو روز قبل باپ کو زندہ جلایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

دوسری جانب شیریں جناح کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور متعدد موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔