کراچی:حساس اداروں کی کارروائی، سیاسی جماعت کارہنما گرفتار

شائع 22 مارچ 2016 06:10am

police000000000000000

کراچی:کراچی کے علاقے کیماڑی میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے رہنما کو حراست میں لے لیا جبکہ مختلف علاقوں سے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے حساس ادارے نے کیماڑی میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے رہنما دلاور شاہ کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق دلاور شاہ کو عزیر بلوچ کی نشاندہی پرگرفتارکیا گیا ہے،دلاورشاہ گینگ وار کا سہولت کار بھی ہے، حساس اداروں نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

کورنگی انڈسٹرل ایریا اور گزری میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،جبکہ لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کی شناخت امین بلوچ اور حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان بھتہ خوری اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے،دونوں ملزمان بابا لاڈلہ گروپ کے سہولت کار ہیں،جبکہ پرانا گولیمار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔