ایم کیوایم نے کراچی میں صفائی مہم ملتوی کر دی

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2016 07:59am

mqm-safai

کراچی:ایم کیوایم نے کراچی میں صفائی مہم ملتوی کر دی،صفائی مہم کارکنوں کی گرفتاری اور رہنماوٴں کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔

ایم کیو ایم نے رات گئے اچانک کراچی میں صفائی مہم ملتوی کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کارکنوں کی گرفتاری اور رہنماوٴں کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے صفائی مہم ملتوی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے کوئی صفائی مہم نہیں چلائی جائے گی، اس حوالے سے ایم کیو ایم آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کرے گی ۔واضح رہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم نے دس مارچ سے صفائی مہم شروع کر رکھی تھی۔