اسلام آباد ایئرپورٹ پربین الاقوامی پروازمیں بم کی جھوٹی اطلاع
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی،ایئرپورٹ پر موجود تمام طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل فلائٹ پر بم کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں کو طلب کر لیا گیا۔
سیکیورٹی حکام نے اسلام آباد میں بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو پشاور اور لاہور کی جانب موڑ دیا تاہم بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی اور تمام طیاروں کو تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔