گوجرانوالہ:این اے101 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
گوجرانوالہ :گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں این اے ایک سو ایک میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،تین لاکھ ستاسی ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد کے حلقے این اے ایک سو ایک میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا،حلقے میں دو سو باسٹھ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ افراد اور شناختی کارڈ کے بغیر ووٹرز کا داخلہ بند ہے،مسلم لیگ نون کے جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ،پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اعجاز چیمہ مدمقابل ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔