کراچی میں رینجرزاورپولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی،9 ملزمان گرفتار
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے سابق عہدیدار سمیت نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رات گئے کارروائی کی، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے سابق علاقائی عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم ایک نجی اسپتال کا ملازم بھی ہے، نیوکراچی میں پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک ملزم محمد شر یف کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے شراب کی نو بوتیلں برآمد کرلی جبکہ بریگیڈ پولیس نے مقابلے کے بعد دو مختلف کاروا ئیوں میں اسٹریٹ کرمنل حمزہ اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایک کار اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
دوسری جانب گلشن اقبال پولیس نے بلاک سیون اتوار بازار کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نذیرعرف کانگو اور خلیل رحمن کو میبنہ مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے ایک کار موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو لاک اپ کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔