صدراوروزیراعظم کایوم پاکستان کے موقع پرقوم کیلئےپیغام

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2016 05:58am

nawaz--momb-togherer

اسلام آباد:صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کایوم پاکستان کے موقع پرقوم کے لیے پیغام، کہتے ہیں دہشتگردی اورشدت پسندی کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، آج کے دن وطن عزیزکی تعمیروترقی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم قائد اعظم محمد علی جناح ی پر جوش قیادت یے تحت تیئس مارچ انیس سو چالیس کو منظورکی جانیوالی قرارداد پاکستان کی 76ویں سالگرہ منار ہی ہے۔

اس قرارداد نے ہماری تاریخ یا رخ ہی بدل ڈالا، شدید ترین مشکلات اور بھرپورمخالفت یے باوجود آزاد ملی پاکستان کی شکل میں اس خواب کو تعبیر مل گئی، اس وقت ایسی ریاست کے لیے جدو جہدکی گئی جہاں پر ہم اپنے مذہبی عقائد اور ثقافتی اقدارکے مطابق زندگی گزار سکیں، آج ہم نے اپنی نسلوں یے مستقبل کے لیے ملی یے تحفظ اور حفاظت یا عزم یررکھا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں دہشتگردی اور شدت پسندی کی شکل میں بے مثال خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے تاہم ہم نے ان خطرات کو شکست دینے کا پختہ عزم یررکھا ہے اورہم اپنی سرزمین وطن سے جلد ہی دہشتگردی اور شدت پسندی یا مکمل خاتمہ کردیں گے۔