یوم پاکستان کےموقع پرگورنراوروزیر اعلی سندھ کی مزارقائد پرحاضری
کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پرگورنر اوروزیراعلی سندھ سمیت اعلی حکام نے حاضری دی ، وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی قیادت میں بڑی قربانیوں سے یہ ملک حاصل ہوا تھا ، اب اسے بچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیاں دے رہے ہیں۔
کراچی میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بڑی قربانیوں سے حاصل کئے گئے وطن عزیز میں اس سال امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، اب ترقی کے لیے تیز کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے اس موقع پر آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ملک کو امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔
پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے حوالسے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔نئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ سمیت پاکستان افواج کے نمائندوں نے بھی مزار پر حاضری دی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔