ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،فاروق ستار
کراچی ایم کیوایم رہنما فاروق ستارکہتے ہیں کہ ہمیں اتحاد اوریکجہتی کی ضرورت ہے۔انتشارکیلئے کام کرنے پر یوم پاکستان کی نفی کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے مزارقائد پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔
ایم کیوایم کے وفد نے بھی فاروق ستارکی قیادت میں مزار پرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں فاروق ستارکا کہنا تھا کہ عوام کو منظم اورمتحد کرنے کی ضرورت ہے۔اتحاد سے ملکی کوترقی کی راہ پر لاسکتے ہیں۔فاروق ستارکا کہنا تھا کوشش ہے پاکستان ترقی کی راہ پرلاسکیں ہمیں کام کرنے کا موقع اوراختیارات دیئے جائیں۔مزارقائد پردیگرسیاسی جماعتوں کے نمائندوں اورقائدین نے حاضری دی جبکہ شہریوں کی بڑی تعدادنے بابائے قوم کوخراج تحسین پیش کیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔