راولپنڈی :یوم پاکستان سے متعلق تقریبات

شائع 23 مارچ 2016 01:42pm

celeberation_image

راولپنڈی :یوم پاکستان کے موقع پرراولپنڈی میں رنگا رنگ تقریبات ہوئیں۔ جس میں بانی پاکستان سمیت ماضی کی یادوں کی عکس بینی کی نمائش کی گئی۔نجی تعلیمی ادارے کے بچوں نے بھی ٹیبلو پیش کرکے سب کو حیران کردیا۔

راولپنڈی آرٹس کونسل میں نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پررنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں کیساتھ والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پربچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے۔

بچوں نے یوم پاکستان پراپنے جوہر کے زریعے تجدید وفا کیا،دوسری جانب آرٹ گیلری میں بھی تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک پاکستان اور وجود پاکستان کے وقت کی عکس بینی کوعوام کیلئے پیش کیا گیا۔ جسے شہریوں نے خوب پسند کیا۔

محسنین پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ پروگرامزکو جہاں شہریوں نے سراہا۔ وہیں بچوں کی پرفارمنس نے بھی یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے قومی ہیروزسے کتنی محبت کرتے ہیں۔