قائد اعظم کے بعد ملک کو لیڈر نہیں ملا ،عمران خان

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2016 06:19pm

imran

کوہاٹ:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک آج قرضوں پر چل رہا ہے ،ہم نے عظیم پاکستان کے لیے جدوجہد نہیں کی، کوئی بزدل آدمی لیڈر نہیں بن سکتا.قائداعظم کے بعد ملک کو سچا لیڈر نہیں ملا ۔

کوہاٹ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ ملک کا مستبقل ہیں ساٹھ کی دہائی میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھااورآج بھیک مانگنے پر مجبور ہیں،ہماری غلطیاں ملک کو ان حالات پرلائی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کم کرنے اورادارے مضبوط کرنے سے قوم ترقی کرتی ہے،ایک غلام اچھا غلام بن سکتا ہے لیکن بڑا لیڈر نہیں بن سکتا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخو ا پولیس کو سیاست سے پاک کر دیا،مغرب نے فلاحی ریاست کا آئیڈیا مدینہ کی ریاست سے لیا ہے۔