غذائیت سے بھرپور جامنی ڈبل روٹی

شائع 26 مارچ 2016 09:22am

12884393_935171479931614_422071240_n

ڈبل روٹی کا استعمال اب بہت عام ہو چکا ہے۔یہ ناشتے کی اہم ضرورت بن کر رہ گئی ہے، عام طور پر ہر کوئی اسے شوق سے کھاتا ہے مگریہ ڈائٹ کرنے والوں کے لئے طویل عرصے سے ایک حریف کی حیثیت رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوڈ سائینٹیسٹ نے ایک ایسی انوکھی ڈبل روٹی متعارف کروائی ہے جو کہ عام ڈبل روٹی کے مقابلے میں بے حد زائقے دار اور فائدے مند  ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سفید ڈبل روٹی صحت کے اعتبار سے فائدے مند نہیں ہوتی اس سے موٹاپے اور ہائی بلڈپریشرکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر فوڈ سائینٹیسٹ کا دعوی ہے کہ یہ انوکھی ڈبل روٹی جس کی رنگت جامنی ہے ان تمام بیماروں سے محفوظ رکھنے میں مدد گارثابت ہو گی ۔حالانکہ اس ڈبل روٹی کی جامنی رنگت ہے، جو کہ ایک انوکھی اور عجیب بات ہے مگر اپنی ساخت، ذائقہ اور غذائیت کے لحاظ سے یہ ڈبل روٹی اپنی مثال آپ ہے۔

نیشنل یونیورسٹی سنگاپور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر زہو کا کہنا ہے کہ وہ ڈبل روٹی کے فورمولے کو تبدیل کرنا چاہتے تھے انھوں نے اسے بناتے وقت اس بات کو اہمیت دی کہ وہ ناصرف کھانے میں نرم بلکہ ذائقہ دار بھی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مکمل قدرتی اجزاءسے بنائی گئی ہے اسے بنانے کے لئے پھلوں سے رنگ کشید کیا گیا ہے قدرتی نیلا رنگ جن چیزوں میں پایا جاتا ہے جیسے انگور، بلوبیری اورکالے چاول ان سے رنگ حاصل کرنے کے بعد ان کے باقی اجزاء کو چھوڑ دیا پھر اس رنگ کو ڈبل روٹی کے آمیزے میں ملا دیا گیا اس طرح تیار ہونے والی ڈبل روٹی سفید بریڈ سے کہیں ذیادہ بہتر ہے۔