خوف و دہشت سے بھرپورفلم لائٹس آﺅٹ کا پہلا ٹریلرریلیز

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2016 10:27am

light1000000000

لاس اینجلس :خوف اور دہشت سے بھرپور امریکی فلم لائٹس آﺅٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم بائیس جولائی کو امریکی سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہارر فلموں کے شائقین کیلئے ایک اور امریکی فلم خوف کے سائے پھیلانے آرہی ہے، فلم لائٹس آوٹ کا پہلا ٹریلر مداحوں کیلئے پیش کردیا گیا۔

فلم لائٹس آوٹ کی کہانی ایک ایسی خاتون کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو پر اسرار مخلوق کے خوف کا شکار ہوجاتی ہے۔ فلم میں دل دہلادینے والے ایسے مناظر کی عکاسی کی گئی ہے جو فلم بینوں کو ڈرنے پر مجبور کردیں۔ فلم دوہزار تیرہ میں اسی نام سے بننے والی مختصر دورانیے کی فلم سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں ٹیرسا پالمر،لوٹالوسن،آمیاہ ملر سمیت دیگر اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ فلم لائٹس آوٹ بائیس جولائی کو امریکی سینما گھروں میں خوف کے سائے پھیلانے آرہی ہے۔