کپل کے نئے شو میں سنیل گروور کا نیا روپ

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2016 06:22am

sunil-grover-pic-(1)

نئی دہلی:کامیڈی نائٹس ود کپل کے سنیل گروور جو گڈی کے نام سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں وہ کپل شرما نئے آنے والے شو دی کپل شرما شو میں کیسے دکھائی دیں گے اور کیا کردار ادا کریں گے اس کاراز ایک تصویر کے ذریعے کھل گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق کامیڈی نائٹس ود کپل کی جگہ ایک نیا شو جو اپریل میں آن ایئر ہوگا اس کا نام دی کپل شرما شو ہوگا اور اس میں سنیل گروور جو کامیڈی نائٹس ود کپل میں گڈی کا کردار ادا کرتے تھے اب ایک بوڑھے شخص کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

اس نئے آنے والے شو کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں اور ان تمام اداکاروں کے مداح اس نئے آنے والے شو کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں کہ شو کیسا ہوگا اور کون کیا کردار ادا کرے گا؟ تو ان حضرات کے لئے ایک بڑی خبر ہے کہ ممکنہ طور پر سنیل گروور ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کریں گے۔