سلمان کے گھر میں نئے مہمان کی آمد
ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی زندگی میں ایک اور خوشی کا اضافہ ہوگیا ،ان کی بہن ارپیتا خان کے یہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا نے ممبئی کے سٹی اسپتال میں بدھ کی صبح ایک بچے کو جنم دیاہے جس کا نام آہل رکھا گیا ہے۔
سلمان اس خبر سے اتنے زیادہ خوش ہیں کہ انہوں نے بہن کے اسپتال سے واپس آنے پر بہت بڑی پارٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔
سلمان کے دوسرے بہنوئی پلکت سمراٹ نے بھی ارپیتا اور آیوش کو بچے کی ولادت پر ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔واضح رہے کہ ارپیتا سلمان کی سگی بہن نہیں ہیں ،ان کے والد نے انہیں گود لے کر پالا تھا۔
مقبول ترین





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔