کراچی :آرٹ گیلری میں واٹر کلر پینٹنگ کی نمائش
کراچی :کراچی کی آرٹ گیلری میں ترکی آرٹسٹ نے واٹر کلر سے انسان کی شخصیت کو اپنے کینوس پر اتار دیا، دیکھنے والے مصور کی کاریگری کے گرویدہ ہوگئے۔یہ ہے کراچی کی آرٹ گیلری،جہاں ترکی سے آئے مصور نے رنگوں کی دنیا بسائی۔
عطا نور ڈوگن نامی مصور نے لائیو پینٹنگز بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا،خوبصورت رنگوں کی اس ترتیب نے دنیا کی ثقافتی رنگوں اور انساوں کے رویوں کو بڑی مہارت سے اجاگر کیا۔پورٹریٹ پینٹنگز کے شاندار شاہکار کو دیکھ کر شائیقین بھی خوب لطف اندوزہوئے۔
مصور کے تخلیق کردہ فن پاروں نے جہاں دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، وہیں وہ دنیا کے لوگ اور مختلف ثقافت کو بھی جاننے بھی خاصی مدد ملی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔