رتیک روشن پرنئی مصیبت آن پڑی۔۔۔
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رتیک روشن کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں،ایک مصیبت ختم ہوتی نہیں کہ دوسری شروع ہوجاتی ہے۔حال ہی میں انہیں عیسائی کمیونٹی کی جانب سے ان کے جذباتوں کو ٹھیس پہنچانے کیلئے لیگل نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رتیک روشن گزشتہ کافی عرصے سے اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ لفظوں کی جنگ میں مصروف تھے ،یہ جنگ اس حد تک آگے بڑھی کہ قانونی شکل اختیار کرلی۔
ابھی رتیک اس مصیبت سے باہر بھی نہیں نکل پائے تھے کہ بھارت میں موجود عیسائی کمیونٹی نے انہیں اپنے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی توہین کرنے کے الزام میں لیگل نوٹس جاری کردیا ہے۔
بھارت میں اقلیتوں کے وائس چئیرمین ابراہم ماٹھی کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ رتیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوپ فرانسس کا نام لے کر نازیبا بات کی ہے۔
ابراہم کے وکیل رضوان صدیقی نے موقف اختیار کیا ہے کہ رتیک کو بھارتی پینل کورٹ کی دفعہ دوسو پچانوے اے کے تحت اگلے سات روز میں پوری قوم سے معافی مانگنی ہوگی بصورت دیگر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔