Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'اِک پَل بیٹھ جا بول کر میرا جی نے ایک گھنٹہ بٹھا لیا'

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین بھی اداکارہ میرا جی کے مداح...
اپ ڈیٹ 24 جون 2020 09:18pm

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین بھی اداکارہ میرا جی کے مداح نکلے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم 'پرے ہٹ لَو' کا ایک گانا شیئر کیا جس میں اداکارہ کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ 'اِک پل بیہ جانا بول کے میرا جی نے ایک گھنٹہ بٹھالیا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'پرے ہٹ لو'کے اس گانے میں میرا جی کی پرفارمنس کمال ہے، میرا جی کی اسکرین پریزینس کا کوئی جواب نہیں'۔

یاسر حسین نے مزید لکھا کہ 'ایک فلم کی ہیروئن کیسی دکھتی ہے اور کیسے کیمرے کو دیکھتی ہے یہ کوئی میرا جی سے سیکھے'۔

انہوں نے میرا جی کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'میں ایک بار بھر اِن کا دیوانا ہوچکا ہوں، جیو میرا جی، آپ ایک ہی ہیں'۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div