Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

زمین جیسے سیارے کیا ہیں۔۔۔؟

سورج ایک ستارہ ہے اور ہمارے سورج جیسے ہر ستارے کے گرد ہماری زمین...
شائع 25 جون 2020 11:41am
سائنس

سورج ایک ستارہ ہے اور ہمارے سورج جیسے ہر ستارے کے گرد ہماری زمین جیسے کتنے سیارے گردش کررہے ہیں؟ وہ ایک محتاط اندازوں کے سوا کچھ بھی نہیں لیکن اندازے بھی مشاہدات و تجزیات کی بنیاد پر لگائے جاتے ہیں۔

اندازوں کی بنیاد پر اگر بات کی جائے تو تازہ ترین تخمینہ جات سے پتا چلتا ہے کہ کائنات میں کہکشاؤں کی مجموعی تعداد 2000 ارب (2 ٹریلین) کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔ ہر کہکشاں میں ہمارے سورج جیسے تقریباً 100 ارب ستارے ممکن ہیں۔ یعنی پوری کائنات میں زمین جیسے سیاروں کی کم سے کم تعداد 6000 ارب (6 ٹریلین) سے کچھ زیادہ ہوسکتی ہے۔

فلکیات میں جب ’’زمین جیسا سیارہ‘‘ کہا جاتا ہے تو اس سے مراد ایسا کوئی بھی سیارہ ہوتا ہے جس کی کمیت ہماری زمین کے مقابلے میں تین چوتھائی (75 فیصد) سے ڈیڑھ گنا (150 فیصد) تک ہو؛ اور جو اپنے مرکزی ستارے (سورج) کے گرد 237 زمینی دنوں سے لے کر 500 زمینی دنوں تک میں ایک چکر مکمل کر لیتا ہو۔

اب تک ہمارے سورج کے علاوہ دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہوئے 4 ہزار سے زائد سیارے دریافت ہوچکے ہیں، جن میں سے لگ بھگ 40 ہماری زمین سے مماثلت رکھتے ہیں۔ اب ان میں سے کتنے سیارے ایسے ہوں گے جہاں کوئی زندگی وجود میں آئی ہوگی؟ اور پھر وہ زندگی ارتقاء پذیر ہو کر ہماری طرح ذہین اور ایجادات و اختراعات کرنے کے قابل مخلوق کی شکل اختیار کر گئی ہوگی؟ ہمارے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div