Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

معروف ٹک ٹاک اسٹار نے محض 16 برس کی عمر میں خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت کی 16 سالہ معروف ٹک ٹاک اسٹار، ڈانسر اور آرٹسٹ سیا...
شائع 27 جون 2020 08:30pm

نئی دہلی: بھارت کی 16 سالہ معروف ٹک ٹاک اسٹار، ڈانسر اور آرٹسٹ سیا ککڑ نے خودکشی کرلی، اہلخانہ کے مطابق وہ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیا ککڑ کی خودکشی کی تصدیق ان کے ذاتی منیجر ارجن سارن نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیا نے 25 جون کو خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

خودکشی سے متعلق ٹک ٹاک اسٹار کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتانے سے انکار کردیا تھا۔

وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی تھیں، انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ جبکہ ٹک ٹاک پر 11 لاکھ سے زائد ہے تاہم محض 16 سال کی عمر میں کئی کامیابیاں سمیٹنے والی اسٹار نے ڈپریشن کے مرض کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خود ہی خاتمہ کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div