Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کچھ لوگ کہہ رہےہیں کہ میں انہیں اپنا کتا بناکررکھ لوں، ہانیہ عامر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں...
اپ ڈیٹ 27 جون 2020 11:49pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے ایک چھوٹا کتا تلاش کرنے میں مدد کرنے کو کہا تھا تاہم مداحوں نے اس بات پر ایسا ردعمل دیا کہ ہانیہ خود بھی حیران ہوگئیں۔

مداحوں کے ردعمل سے متعلق اداکارہ نے ایک چھوٹی سی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی جس میں اُنہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 'میں نے مداحوں سے ایک چھوٹا کتا تلاش کرنے میں مدد کرنے کو کہا تھا تاہم میرے پاس بڑے ہی عجیب میسجز آرہے ہیں'۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ 'یہ آپ لوگ کیا کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کو گود لے لوں؟ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں انہیں کتا بنا کر رکھ لوں'۔

واضح رہے ہانیہ مداحوں کے اس ردعمل پر حیران ہوئے کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں ہنس بھی رہی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div