Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیٹ فلکس سیریز "ڈارک" نے عوام کو الجھن میں ڈال دیا

سوشل میڈیا صارفین ایک ہی وقت میں جھنجھلاہٹ، پریشانی، پشیمانی...
شائع 28 جون 2020 10:27am

سوشل میڈیا صارفین ایک ہی وقت میں جھنجھلاہٹ، پریشانی، پشیمانی اور الجھن جیسی صورتحال کا سامنا کم کم ہی کرتے ہیں۔

نیٹ فلکس سیریز ’ڈارک‘ باالخصوص اس کے تیسرے سیزن نے انہیں یہ موقع دیا ہے کہ وہ ان تمام کیفیات سے ایک ہی وقت میں گزر سکیں۔

انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیے گئے جرمن سیزن میں معاملہ صرف الجھن اور جھنجھلاہٹ تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اس میں ڈرامہ، تھرل، خوف اور سپر نیچرل پہلو بھی سموئے گئے تھے۔

نیٹ فلکس پر نشر کی گئی جرمن سیریز ’ڈارک‘ کے سیزن تھری کی آخری قسط آج 27 جون کو مکمل ہوئی تو ٹرینڈز لسٹ کے دو ٹرینڈ اپنے نام کر گئی۔

’ڈارک‘ اس کے کرداروں اور کہانی پر تبصرہ کرنے والوں کی اکثریت کہیں میمز اور کہیں دیگر ذرائع سے اپنی کیفیات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ
ٹوئٹر اسکرین شاٹ

ایسے صارفین کی بھی کمی نہیں تھی جو کہانی کا الٹ پھیر کسی اور کو سمجھانے کے بجائے خود سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی مشکل کا شکار دکھائی دیے۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ
ٹوئٹر اسکرین شاٹ

دماغ سوزی کرانے والی کہانی پر مشتمل ’ڈارک‘ کے تیسرے سیزن کے موقع پر اس کے مشکل پلاٹ سے واقف صارفین اپنی تیاریوں کا احوال بھی ٹائم لائنز پر سجاتے رہے۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ
ٹوئٹر اسکرین شاٹ

سیزن میں پیش کیے گئے مختلف کرداروں کے الگ الگ رنگوں کو سمجھنے کے خواہشمند صارفین اپنی خصوصی کاوشوں کا ذکر کرنا بھی نہیں بھولے۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ
ٹوئٹر اسکرین شاٹ

ٹویٹیرا نامی ہینڈل نے کہانی کے الجھاؤ کو ایک تصویر کی مدد سے واضح کرنا چاہا تو کار کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سامنے، عقب، دائیں اور بائیں اطراف پر سبھی کچھ یوں الجھا ہوا تھا کہ کسی کی تمیز ممکن نہیں تھی۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ
ٹوئٹر اسکرین شاٹ

انکش نامی ہینڈل نے بالی وڈ فلم کے ایک منظر پر مبنی میم کو اظہار جذبات کے لیے استعمال کیا جس پر لکھا تھا ’سمجھ نہیں آیا، پر دیکھ کے اچھا لگا‘۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ
ٹوئٹر اسکرین شاٹ

نیٹ فلکس کے ڈارک سے متعلق گفتگو ہوتی دیکھنے کے باوجود معاملے سے بے پرواہ رہنے والے شائقین گفتگو کا حصہ بنے تو تصاویر کی مدد سے اپنا اور دوسروں کا احوال بیان کیا۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ
ٹوئٹر اسکرین شاٹ

انٹرنیٹ نے صارفین کے ویڈیو مواد دیکھنے کی عادت کیا تبدیل کی ماضی میں ٹیلی ویژن اور سینما تک محدود بصری تفریح اور اس پر تنقید و تعریف کے انداز بھی بدل گئے ہیں۔ ’ڈارک‘ کے تیسرے سیزن کے موقع پر ہونے والی گفتگو اس بات کا ثبوت رہی کہ تعریف کا موقع ہو یا بے رحم تنقید کا مرحلہ، انٹرنیٹ صارفین سے بچنا ناممکن نہ سہی مشکل ضرور ہے۔

ایک چھوٹے سے جرمن قصبے میں کھو جانے والے بچوں کی تلاش کے دوران چار مختلف خاندانوں کی دہری زندگیوں اور شکستہ تعلقات کی کہانی نیٹ فلکس کی عالمی ٹرینڈ لسٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی نمایاں رہی۔ عالمی سطح پر ٹاپ 10 میں شامل رہنے والی سیریز پاکستان میں چھٹے نمبر پر رہی۔

نیٹ فلکس پر دسمبر 2017 میں پہلی بار جاری کی جانے والی جرمن سیریز ’ڈارک‘ کا دوسرا سیزن گزشتہ برس جون میں پیش کیا گیا تھا، جب کہ تیسرا سیزن 27 جون کو شائقین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div