Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی:علی زیدی کے بیان پر ہنگامہ، نوید قمر جذباتی ہوگئے ، کوٹ اتاردیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی کے بیان پر...
شائع 30 جون 2020 03:34pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی کے بیان پر ہنگامہ ہوگیا،پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوید قمر جذباتی ہوگئے،کوٹ اتاردیا،کہا کہ لڑائی کرنی ہے تومیں تیارہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءعلی زیدی کی جے آئی ٹی سے متعلق تقریر پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے ایوان میں شورشرابا کیا۔

پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے اراکین آمنے سامنے آگئے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے ڈائس کا گھیراؤبھی کیا گیا۔

علی زیدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آصف زرداری عزیربلوچ کو ہدایات دیتے رہے، 2016 میں بلاول نے اربوں کے اثاثوں کے باوجود ساڑھے 5لاکھ روپے ٹیکس دیا،نثار مورائی نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا،منشیات فروشی کا سہولت کار سعید غنی کا بھائی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ نثارمورائی کوفشریز کا چیئرمین فریال تالپور نے لگوایا،جےآئی ٹی میں کہا گیا عزیربلوچ کوفریال تالپورہدایات دیتی تھیں،دہشتگردی کا آغاز 1981 سے ہوا، دعا ہے میرا بیٹا میرے لیڈر جیسے کام کرے۔

عبدالقادر پٹیل جواب دینے کیلئے کھڑے ہوئے تو حکومتی اراکین نے شور سراپا شروع کردیا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جب انسان کواوقات سے زیادہ مل جائے توایسا ہی ہوتا ہے،سیتا وائیٹ کا ذکر آتے ہی اسپیکر نے قادر پٹیل کا مائیک بند کردیا ،جس پراپوزیشن ایوان سے واک آوٹ کرگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div