Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا ہانیہ عامر نبھانے جارہی ہیں حلیمہ سلطان کا کردار؟

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور و خوبرو اداکارہ ہانیہ...
شائع 30 جون 2020 11:21pm

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور و خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر ترکش ڈرامے کی نہ صرف دیوانی ہوگئی ہیں بلکہ انہوں نے جلد ہی خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھالنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو یقیناً اس کے پیچھے کسی کردار کا مجھ پر طاری ہوجانا ہے کیونکہ میں جب بھی کوئی نیا شو دیکھنا شروع کرتی ہوں تو اس میں اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ کردار میں خود کو ڈھال لیتی ہوں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگلا کردار: حلیمہ سلطان۔ یعنی اس بات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہانیہ ترکش ڈرامے 'ارطغرل' کی حلیمہ سلطان جیسا کوئی کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

Blockquote

View this post on Instagram

Next character: Halime sultan

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کو نہ صرف عام پاکستانی ناظرین بلکہ کئی نامور شخصیات بھی خوب پسند کررہی ہیں اور اس سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div