Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دنیابھر میں کوروناوائرس سے5لاکھ13ہزار سےزائد ہلاکتیں

دنیابھر میں کوروناوائرس سے5لاکھ13ہزار سےزائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ...
شائع 01 جولائ 2020 10:26am

دنیابھر میں کوروناوائرس سے5لاکھ13ہزار سےزائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ مہلک وائرس سے اب تک ایک کروڑ5لاکھ سےزائدافرادمتاثرہوئے۔

دنیا بھر میں کورونا کے وائر جاری ہیں ،وائرس سے ایک کروڑ 5لاکھ 85ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 5لاکھ 13ہزار 900سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 27لاکھ ہوگئی جبکہ مزید409ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعدادایک لاکھ29ہزار192ہوگئی۔ اس کے علاوہ برازیل میں مہلک وائرس سےہلاکتوں کی تعداد58ہزار927ہوگئی جبکہ 14لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔

کورونا وائرس سے روس میں 9ہزار سے زائد اموات اور6لاکھ 47ہزار افراد متاثر ہوئےجبکہ بھارت میں17ہزار 410ہلاکتیں اور5لاکھ 85ہزار سے زیادہ افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

کورونا سے برطانیہ میں43ہزار730،اسپین میں28ہزار355،اٹلی میں34ہزار767،ایران میں10 ہزار817 افراد ہلاک ہوئے ۔

اس کے علاوہ ترکی میں5ہزارسےزائد افراد ،جرمنی میں 9ہزار44اورفرانس میں 29ہزار843افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div