Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بھارت میں اب Netflix کا بائیکاٹ کرنے کی مہم، کون سی فلم چلا دی؟

بھارت میں نیٹ فلکس ایک بار پھر لوگوں کے زیرعتاب آ گیا ہے، جنہوں...
شائع 01 جولائ 2020 12:54pm

بھارت میں نیٹ فلکس ایک بار پھر لوگوں کے زیرعتاب آ گیا ہے، جنہوں نے اس کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس بار نیٹ فلکس پر چلنے والی فلم "کرشنا اور اس کی لیلا" ہے، جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس سے ہندومت کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

یہ فلم تیلگو زبان میں ہے اور تیلگو فلم انڈسٹری کے سپرسٹار رانا ڈگوبتی کی پیشکش ہے، جس پر انہیں بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلم میں سدھو جونالاگاڈا، شردھا سریناتھ اور سیرت کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کا مرکزی کردار "کرشنا" کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے جن میں سے ایک "رادھا" بھی ہے۔

کرشنا اور رادھا کے نام اور کردار ایسے ہیں جن پر ہندوﺅں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور وہ نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں۔ اس مہم کے ہیش ٹیگ بھارتی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div