Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سید خالد وزیر انتقال کرگئے

چیسٹر: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سید خالد وزیر ہفتے کے روز خالق...
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2020 11:14pm

چیسٹر: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سید خالد وزیر ہفتے کے روز خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 84 برس تھی جبکہ وہ برطانیہ کے شہر چیسٹر میں رہائش پذیر تھے۔

تفصیلات کے مطابق 1954 میں قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کا تاریخی دورہ کرنے والے سید خالد وزیر آل راؤنڈر تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف2 ٹیسٹ میچز کھیلے، وہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اسی بازو سے میڈیم فاسٹ بولنگ بھی کیا کرتے تھے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دونوں ٹیسٹ میچز انگلش ٹیم کے خلاف پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران کھیلے تھے۔

انگلینڈ کے اُس تاریخی دورے میں عبد الحفیظ کاردار کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی، اس سیریز کے آخری اور یادگار ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div