Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

علی ظفر کا کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان

معروف گلوکار علی ظفر نے کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں ...
شائع 02 جولائ 2020 11:59pm

معروف گلوکار علی ظفر نے کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء کے باعث سینکڑوں فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز مشکلات کا شکار ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل اور علی ظفر فاؤنڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے، علی ظفر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کراچی آرٹس کانسل کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

کراچی آرٹس کونسل کورونا کی وباء میں فنکاروں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، کسی بھی فنکار کی عزت نفس مجروح کئے بغیر گھر بیٹھے ان کی مدد کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div