Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ارطغرل کے بعد حلیمہ سلطان بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر؟

پاکستان سپرلیگ کی مقبول فرنچائر پشاور زلمی ہر سیزن میں کسی نہ...
شائع 03 جولائ 2020 10:55pm

پاکستان سپرلیگ کی مقبول فرنچائر پشاور زلمی ہر سیزن میں کسی نہ کسی مشہور شخصیت کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر بناتی ہے اور شاید اگلے برس بڑا چھکا لگانا چاہتے ہیں۔

چھٹے سیزن میں ارادہ مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار 'ارطغرل' اور اب 'حلیمہ سلطان' کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کا ہے جس کا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹ میں اشارہ دے دیا۔

Blockquote

پہلے انہوں نے فینز سے پوچھا کہ اگر ارطغرل پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بن جائے تو؟ اور اب یہ بھی پوچھ لیا کہ ارطغرل کے ساتھ حلیمہ سلطان بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن جائے تو؟ بس یہ لکھنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شور مچ گیا اور مداحوں کی جانب سے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔

پشاورزلمی کے فینز خوشی سے پھول نہیں سمارہے اور بہت پرجوش ہیں۔

ویسے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار اینجن التان دوزیاتان اور اداکارہ اسراء بلجیک پاکستان آنے کی پہلے ہی خواہش ظاہرکرچکے ہیں۔

گزشتہ کئی سیزن میں اداکار حمزہ علی عباسی، اداکارہ ماہرہ خان، گلوکارہ گل پانڑہ بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div